• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

فائنلسٹ ٹیموں میں 4غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

شائع March 1, 2017 اپ ڈیٹ March 2, 2017
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والی خواتین مسرور نظر آ رہی ہیں— فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والی خواتین مسرور نظر آ رہی ہیں— فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک دونوں ٹیموں میں کم از کم چار غیر ملکی کھلاڑی ضرور شرکت کریں گے۔

نجم سیٹھی نے توئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں فائنل میں مقابلہ کرنے والی دونوں ٹیموں میں کم از کم چار، چار غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کھیلنے حامی بھرنے والے کھلاڑیوں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں تقسیم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ کے حالیہ سیزن کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے سبب کھلاڑی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تینوں کھلاڑی کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز لاہور آ کر کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔

ادھر پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعزازی یا مفت ٹکٹ دینے سے معذرت کر لی ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم عہدے اور مناصب سے بالاتر ہو کر مفت یا اعزازی ٹکٹ بانٹنے کی فرسودہ روایت کو ختم کر رہے ہیں اور ایسا کر کے ہم ایک نیا کلچر متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کہا کہ انہیں اپنے وزرا اور مہمانوں کیلئے ٹکٹوں کی ضرورت نہیں اور ٹکٹ کے عوض مکمل رقم ادا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ کیو اور پنجاب حکومت نے بھی بھرپور تعاون کرتے ہوئے اسی طرح کے پیغامات ارسال کیے۔

تاہم نجم سیٹھی نے اس تاثر کی نفی کی کہ فائنل کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ ہم پی ایس ایل فائنل کیلئے عوام کو مکمل سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے ہم نے مفت یا اعزازی ٹکٹ کی فراہمی کی روایت کو ختم کیا ہے لیکن بہت زیادہ مانگ ہونے کے سبب ہم تمام لوگوں کیلئے ٹکٹوں کا انتظام نہیں کر سکیں گے اور ٹکٹوں کی فروخت ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024