• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’سات دن محبت اِن‘ ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم

شائع March 1, 2017
شہریار منور اور ماہرہ خان ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل
شہریار منور اور ماہرہ خان ڈان میڈیا گروپ کی پہلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے — فوٹو/ فائل

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ میں پاکستان کی کامیاب اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار شہریار منور صدیقی بہت جلد مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ماہرہ خان اور شہریار منور اس سے قبل 2015 کی کامیاب فلم ’ہو من جہاں‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

ان کی نئی فلم رومانوی اور مزاحیہ کہانی پر مبنی ہے جس کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کی مینو گور اور فرجاد نبی دے رہے ہیں۔

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے لکھا ہے، یہ ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں: ڈان میڈیا گروپ اب فلم نگری کا بھی حصہ

ڈان فلمز کے ترجمان کے مطابق اس فلم میں کئی دلچسپ گانے بھی شامل کیے جائیں گے، جو یقیناً شائقین کے لیے ایک تحفہ ہوگی، فلم میں کراچی کی زندگی کو بھی درست انداز میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ تھیٹر اور فلم اداکاروں کا بھی ایسا انتخاب کیا گیا ہے جسے پاکستان شائقین نے بہت ہی کم دیکھا ہو۔

فلم ’سات دن محبت اِن‘ ڈان فلمز اور مٹیلہ فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024