• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیٹرسن کے لاہور آنے سے انکار کی وجہ ’عمران خان‘

شائع March 1, 2017
انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے پاکستان آنے سے انکار کی وجہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان کو قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پیر کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن فوراً بعد ہی عمران خان نے اس فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آخر بند سڑکوں اور سخت سیکیورٹی سے ہم امن کا کیا پیغام پہنچائیں گے؟۔

کیون پیٹرسن نے مبینہ طور پر کہا کہ جب پاکستان کے کےسابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لاہور میں فائنل کے انعقاد کے فیصلے کو پاگل پن قرار دے رہے ہیں تو میں کیسے لاہور جا سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے3 غیرملکی کھلاڑیوں کا لاہور نہ آنے کا اعلان

یہاں یہ مار قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ چکی ہے لیکن انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز نے سیکیورٹی خدشات کے سبب ایونٹ کیلئے لاہور جانے سے انکار کردیا ہے۔

آفیشلز کے مطابق انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل میں شرکت کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن ملک میں گذشتہ ماہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے باعث کھلاڑی رضامند نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’یقین تھا جس طرح ہم ہارے، دوسری ٹیم بھی ہار سکتی ہے‘

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بھی ڈان نیوز کو تصدیق کی کہ غیر ملکی کمنٹیٹرز ای این بشپ اور ڈینی موریسن نے بھی فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے وقار یونس کو کمنٹری کو بلوایا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی تھی، جس کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کے لیے خصوصی معاہدہ کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024