• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ضروری نہیں کہ کرن جوہر کی ہر فلم سائن کریں'

شائع March 1, 2017
کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے — فوٹو/ پبلسٹی
کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں ورن دھون اور عالیہ بھٹ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کرن جوہر نے اداکار ورن دھون اور عالیہ بھٹ کو فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' کے ساتھ انڈسٹری میں لانچ کیا تھا، تاہم ورن دھون کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ وہ کرن جوہر کی ہر فلم کو سائن کریں۔

ورن دھون اور عالیہ بھٹ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'بدری ناتھ کی دلہنیا' کا ٹریلر ریلیز

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ورن دھون کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ کو مکمل ہونے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب کچھ دیکھ کر ہی فلم میں کام کرتے ہیں۔

ورن دھون نے مزید کہا ’میں اور عالیہ بھٹ اس وقت اپنے کیریئر میں بہت مضبوط مقام پر ہیں، ہم کوئی بھی فلم یوں ہی نہیں کریں گے، چاہے اسے کوئی بھی بنا رہا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’کامیڈی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں‘

کرن جوہر کے حوالے سے انھوں نے کہا، ’ہمارا کرن جوہر کے ساتھ رشتہ بہت اچھا ہے، اگر ہمیں کچھ اچھا نہیں لگتا تو ہم اس سے انکار کردیتے ہیں، کرن نے ہمیشہ ہمیں یہ آپشن دیا ہے، لیکن کرن جوہر ہمیں کبھی ایسا کچھ آفر نہیں کریں گے جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو‘۔

29 سالہ ورن دھون نے عالیہ بھٹ کے بہترین انداز میں آگے بڑھتے ہوئے کیریئر کے حوالے سے کہا ’عالیہ کو ہر چیز پرفیکٹ چاہیے، نہ صرف اپنے لیے بلکہ فلم کی مکمل کاسٹ کے لیے بھی، وہ بہترین اداکاری کرتی ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'ریویو: 'ہمپٹی شرما کی دلہنیا' اے.کے.اے 'ڈی ڈی ایل جے

خیال رہے کہ ششانک کھیتن کی ہدایات میں بننے والی فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ 2014 کی کامیاب فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ کا سیکوئل ہے۔

فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ رواں سال 10 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024