• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

نیا آئی فون سام سنگ کے گلیکسی فون جیسا ہوگا؟

شائع February 28, 2017
گلیکسی ایس سیون اور آئی فون سیون — اسکرین شاٹ
گلیکسی ایس سیون اور آئی فون سیون — اسکرین شاٹ

برسوں تک سام سنگ پر آئی فون کے ڈیزائن اور آئیڈیاز چرانے کے الزامات عائد کرنے والی کمپنی ایپل لگتا ہے کہ اپنی نئی ڈیوائس کے لیے مخالف کمپنی کے فیچرز کا سہارا لینے والی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 8 (یا جو بھی اس کا نام ہوگا) درحقیقت سام سنگ گلیکسی کی ہی ایک قسم ہوگا بس اس کا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کی بجائے آئی او ایس ہوگا۔

تو ایپل کیا فیچر سام سنگ کے فونز سے لینے والی ہے؟ رپورٹ کے مطابق وہ درج ذیل ہیں:

ایج اسکرین

رپورٹ کے مطابق آئی فون میں اس بار ایج اسکرین ہو گی، یہ وہ فیچر ہے جو سام سنگ نے 2014 میں گلیکسی نوٹ ایج میں متعارف کرایا تھا اور پھر گلیکسی ایس سکس ایج اور ایس سیون ایج میں بھی اسے دیکھا گیا۔ سام سنگ کا اگلا فلیگ شپ فون گلیکسی ایس ایٹ میں بھی ایس ختم اسکرین کی توقع ہے۔

او ایل ای ڈی ڈسپلے

وال اسٹریٹ جرنل اور اس سے پہلے بھی کئی رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آچکا ہے کہ اگلا آئی فون او ایل ای ڈی اسکرین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، یہ اسکرین ایل سی ڈی اسکرین کے مقابلے میں رنگوں کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاور بھی بچاتی ہے۔ سام سنگ میں یہ ڈسپلے کئی برسوں سے فونز میں استعمال کیا جارہا ہے۔

یو ایس بی سی

یہ ایپل کا سب سے چونکا دینے والا اقدام ہوگا، رپورٹ کے مطابق ایپل یو ایس بی سی کے لیے لائٹننگ کنکٹیر پورٹ کو ختم کردے گی، یو ایس بی سی پورٹس اکثر اینڈرائیڈ فونز جیسے سام سنگ کے گلیکسی سیریز میں دی جارہی ہے اور یہ ایپل کا درحقیقت پیچھے کی جانب اقدام ہوگا کیونکہ وہ اپنے تیار کردہ کنکٹیر استعمال کرنے والی کمپنی ہے۔ یہ سام سنگ جیسی ڈیوائس کے لیے ایپل کا سب سے بڑا اقدام ہوگا۔

دیگر فیچرز

پہلے کئی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ نیا آئی فون وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ہوگا جو کہ سام سنگ میں کئی برس پہلے متعارف کرایا جاچکا ہے، اسی طرح آئی فون ایٹ میں ہوم بٹن کو ختم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں اور یہ ایسا اقدام ہے جس میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے ذریعے ایپل کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024