• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد، پشاور کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شائع February 28, 2017

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور خیبر ایجنسی، چلاس، بٹگرام، شانگلہ، لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے مرکز کا نقشہ
زلزلے کے مرکز کا نقشہ

زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے مختلف شہروں اور گلگت بلتستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 اور گہرائی 139 کلو میٹر تھی۔

تاہم زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان میں 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں درمیانے شدت کے متعدد زلزلے آئے تھے۔

قبل ازیں 26 دسمبر 2015 کو افغانستان، تاجکستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

6 ماہ قبل بھی اکتوبر 2015 میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.5 شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں 220 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور ہندوستان میں زلزلہ

اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں 212.5 کلو میٹر زیر زمین تھا، پاکستان میں اس زلزلے سے سب سے زیادہ جانی نقصان مالاکنڈ ڈویژن میں ہوا تھا جہاں 137 افراد کے ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں اپریل 2013 میں آنے والے شدید زلزلے سے ماشکیل میں 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز ایران کا سرحدی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید زلزلہ، کم از کم 220 ہلاک

اس سے پہلے 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے نے کشمیر اور شمالی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی۔

زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024