• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوکرین کی معذور ماڈل ریمپ پر جلوہ گر

شائع February 28, 2017 اپ ڈیٹ March 1, 2017
23 سالہ الیگزینڈرا کیوٹس نامی ماڈل پیدائشی معذور ہیں—.فوٹو/ اے ایف پی
23 سالہ الیگزینڈرا کیوٹس نامی ماڈل پیدائشی معذور ہیں—.فوٹو/ اے ایف پی

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک معذور ماڈل نے ریمپ پر جلوہ گر ہوکر نئی روایت قائم کردی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ الیگزینڈرا کیوٹس کا خواب اُس وقت پورا ہوا جب انہوں نے سیاہ رنگ کے خوبصورت جوڑے میں ریمپ پر شائقین کی خوب داد وصول کی۔

ریمپ پر الیگزینڈرا کیوٹس چار ماڈلز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، تاہم شو کی تمام تر توجہ ان کی جانب مرکوز رہی۔

الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی
الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی

الیگزینڈرا کیوٹس وہ پہلی معذور لڑکی ہیں، جنہوں نے یوکرین میں وہیل چیئر کے سہارے ریمپ پر واک کی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا ’میں کیٹ واک کرکے یہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ وہیل چیئر پر موجود کوئی لڑکی بھی یہ کام کرسکتی ہے‘۔

الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی
الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی

فالج سے متاثر الیگزینڈرا کیوٹس پیدائشی معذور ہیں۔

الیگزینڈرا کیوٹس نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے کئی ماڈلنگ ایجنسیز کے نام خط لکھے اور طویل عرصے کے انتظار کے بعد انہیں ریمپ پر جلوہ گر ہونے کا موقع ملا۔

الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی
الیگزینڈرا کیوٹس — فوٹو/ اے ایف پی

انہوں نے مزید بتایا ’میں نے کئی ماڈلنگ ایجنسیوں کو خط لکھے تاہم سب کی جانب سے مجھے انکار کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے مجھے کہا کہ میں بہت خوبصورت ہوں، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ مجھے پروموٹ کیسے کریں کیوں کہ مارکیٹ میں اب تک اس چیز کی جگہ نہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024