• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ایس ایل فائنل کیلئے کیسے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے؟

شائع February 28, 2017
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پانچ مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا اور اسی سلسلے میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے— فوٹو: اے پی پی
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم پانچ مارچ کو فائنل کی میزبانی کرے گا اور اسی سلسلے میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے— فوٹو: اے پی پی

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو لاہور میں منعقدہ فائنل مقابلے کیلئے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اعلیٰ معیاری پانچ سطحی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فائنل میں شریک ٹیموں کو سربراہ مملک کی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ایک سینئر آفیشل نے بتایا کہ عام طور پر وی وی آئی پی افراد کو تین سطحی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے کھلاڑیوں اور دیگر اعلیٰ حکام کو سفر اور اسٹیڈیم میں پانچ سطحی اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

آفیشل نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو میچ کے اوقات کے علاوہ کھلاڑیوں کو باکس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور صرف ان افراد کو ان سے ملاقات کی اجازت ہو گی جو پہلے سے اس کی اجازت لیں گے اور ان کے پاس ملنے کی اتھارٹی ہو گی۔ کھلاڑی 24 گھنٹے سخت سیکیورٹی حصار میں رہیں گے۔

اسٹیڈیم میں آنے والے تمام افراد کی بائیو میٹرک طریقے سے شناخت کرانا ہو گی اور قومی شناختی کارڈ دکھائے بغیر کسی کو بھی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔

شائقین کی تلاشی کیلئے واک ان دروازے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل ان کی بھرپور تلاشی بھی لی جائے گی۔

اسٹیڈیم کے اطراف میں پولیس اور فوج کے دستے تعینات ہوں گے اور 400گز کے اندر کسی کو بھی گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کے اطراف میں رہائش پذیر افراد اور ان کے ملازمین کی تمام تر معلومات حاصل کر لیں۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے پانچ مارچ کو صوبائی دارالحکومت کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے ۔

قذافی اسٹیڈیم کو گارڈن ٹاؤن اور شادمان کے گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ کسی بھی غیریقینی صورتحال سے بچنے کیلئے جنریٹرز کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024