• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm

بحری مشقوں کے دوران ایران کا میزائل تجربہ

شائع February 27, 2017

تہران: ایران کی بحری افواج نے خلیج میں جاری بحری مشقوں کے دوران 'نصر' اور 'دہلاویا' میزائل کے کامیاب تجربات کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے جدید بحری کروز میزائل نصر کو 'ولایت 95' نیول مشقوں کے دوران ملک کے جنوبی پانیوں کی جانب داٖغا گیا۔

ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کے مطابق نصر میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔

ایران کے ایک مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق لیزر سے چلنے والے 'دہلاویا' میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ 2012 میں سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق دہلاویا میزائل روس کے اینٹی ٹینک میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: میزائل تجربہ نیوکلیئر ڈیل کی خلاف ورزی نہیں، ایران

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلاویا میزائل کشتیوں اور جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس ہے، جسے دوران تجربہ کامیابی سے اہنے ہدف تک پہنچتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ ایران کی بحری افواج کی یہ مشقیں عمان کے خلیج اور بحرہند کے شمال مغربی حصے میں جاری ہیں۔

مشقوں میں ایرانی نیوی کی سطح پر تیرنے والے جہازوں سمیت، آبدوزیں، نیوی کے ہیلی کاپٹرز، معلومات اکھٹا کرنے والے ایئرکرافٹ اور انسانوں کے بغیر چلنے والے ہوائی ہتھیار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کے آخر میں ایران کی جانب سے درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا، جسے وائٹ ہاؤس نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

ایران نے اس میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے عالمی معاہدوں کے مطابق قرار دیا تھا، تہران کا موقف تھا کہ اس کا یہ اقدام 2015 میں عالمی قوتوں سے کی گئی نیوکلیئر ڈیل کی خلاف ورزی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025