• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پاکستان سپر لیگ میں اب کیا ہو گا؟

شائع February 27, 2017
پلے آف راؤنڈ میں پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
پلے آف راؤنڈ میں پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ میچ کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ میچز کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب ایونٹ کے حتمی مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔

اتوار کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا آخری لیگ میچ کھیلا گیا جس میں کراچی کی فتح کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کا ایونٹ میں سفر تمام ہوا۔

پہلے مرحلے میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلوں کے بعد صف اول کی چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

پشاور زلمی نو پوائنٹس کےساتھ سب سے آگے رہی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے بھی نو پوائنٹس رہے لیکن کم رن ریٹ کے باعث اس کا نمبر دوسرا ہے۔ کراچی کنگز نے لیگ مرحلے کا اختتام فتح کے ساتھ کیا اور بہتر رین ریٹ کی بنیاد پر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا نمبر چوتھا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم سب سے آخری نمبرپررہی اور اگلے مرحلے میں جگہ نہ بناسکی۔

پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ کا آغاز 28 فروری سے ہوگا اور پہلے میچ میں ٹاپ ٹو ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گی جہاں میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنالےگی جبکہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال افتتاحی ایڈیشن کے پہلے پلے آف میں بھی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں جہاں فتح نے کوئٹہ کے قدم چومے تھے۔

دوسرا پلے آف کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم تیسرے پلے آف میچ میں پہلے پلے آف کی شکست خوردہ ٹیم سےمقابلہ کرےگی۔

جو ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرے گی وہ فائنل میں جگہ بنا لے گی اور پہلے پلے آف کی فاتح ٹیم سے پانچ مارچ کو فائنل میں ٹکرائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024