• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عمر گل کے ہاتھ میں فریکچر، پی ایس ایل سے باہر

شائع February 26, 2017

پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل ہاتھ میں فریکچر کے سبب پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ہفتے کو پشاور زلمی کے خلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بعد میں اسکین سے ان کے ہاتھ میں فریکچر کا انکشاف ہوا جس کے سبب وہ ایونٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سیں گے۔

وہاب ریاض نے عمر گل کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر گل آپ فائٹر ہیں اور جانتے ہیں کہ میں نے یہ جان کر نہیں کیا، مجھے امید ہے کہ آپ جلد صحتیاب ہوں گے۔

عمر گل نے بھی ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کر کے انجری کے بارے میں آگاہ کیا اور شائقین سے جلد صحتیابی کی دعا کرنے کی درخواست کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اپنے اہم باؤلر کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024