• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:14pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:14pm
  • LHR: Maghrib 5:08pm Isha 6:35pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:37pm

خیبرپختونخوا: ملزمان کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد

شائع February 22, 2017

شانگلہ: خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں درندہ صفت ملزمان نے نوجوان لڑکے کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

22 سالہ نوجوان پر تشدد کا واقعہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تحصیل الائی کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) شاہ نواز خان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ نوجوان پر تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں 4 ملزمان کو نوجوان کو برہنہ کرکے اسٹک سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر غیرت کے تنازع کے باعث پیش آیا تاہم اس کی ایف آئی آر درج کرکے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار کیے جانے والوں میں جاوید، بخت نواب، نازنین، بختیار اور فیض الارحمٰن شامل ہیں، جبکہ واقعے کا چھٹا ملزم عمر زادہ ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھا ہے تاکہ انٹرپول کی مدد لی جاسکے۔

شاہ نواز خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 دسمبر 2024
کارٹون : 28 دسمبر 2024