• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

تمباکو نوشی سے نجات کا آسان نسخہ؟

شائع February 20, 2017
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا سیگریٹ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں؟ تو سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ بچن کی یادوں کو اپنے ذہن میں اجاگر کریں جس سے اس لت کو چھوڑنے کی ہمت مل سکے گی۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے اس سے جان چھڑانے کے لیے بچپن کی یادوں کے بارے میں سوچنا کسی انسداد تمباکو مہم کی خوفناک تصاویر کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اپنی یادوں میں گم ہونا تمباکو نوش کو مگن رکھتا ہے جو کہ اسے اس لت کی جانب متوجہ نہیں ہونے دیتا۔

اس تحقیق کے دوران 18 سے 39 سال کے سیگریٹ نوشی کے عادی افراد میں کچھ کو انسداد تمباکو نوشی کے پیغامات جبکہ بچپن کی سنہری یادوں کے ذریعے اس لت سے پیچھے چھڑانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بچپن کی یادوں کے تجربے سے گزرنے والے افراد نے تمباکو نوشی چھوڑنے کے حوالے سے مضبوط اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ اکثر تمباکو نوشی کے خلاف چلنے والی مہمات کے پیغامات خوف، شرم دلانے وغیرہ کے گرد گھومتے ہیں جو لوگوں پر اثرانداز نہیں ہوتے بلکہ وہ ایسے پیغامات دینے والوں سے چڑنے لگتے ہیں۔

اس کے مقابلے میں بچپن کی یادوں کو دہرانا اس وقت کے ذائقے اور خوشبوں کی یاد تازہ کردیتے ہیں اور انہیں وہ وقت بھی یاد آتا ہے جب کسی نے انہیں سیگریٹ سے متعارف کرایا تھا اور وہ سنجیدگی سے اسے چھوڑنے کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں۔

خیال رہے کہ تمباکو نوشی کم از کم گیارہ اقسام کے کینسر، امراض قلب اور دیگر متعدد امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024