• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی صحت مند اور لمبی زندگی کی ضمانت

شائع February 20, 2017
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

شادی کا رشتہ خوشی، دکھ اور دیگر جذبات سے نکل کر اپنے اندر کچھ منفرد فوائد اور حقائق بھی چھپائے ہوئے ہوتا ہے جو ہم سب کے سامنے ہوتے ہیں مگر ان کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہوتا ہے.

جی ہاں ہوسکتا ہے آپ یقین نہ کریں مگر کنوارے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑے زیادہ طویل اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کلیو لینڈ کلینک کی تحقیق کے مطابق ہوسکتا ہے کسی دن شوہر غصے میں بیوی کے بال اکھاڑ دے مگر جب وہ خوش ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ جوڑا ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ خوش باش شادی اور صحت دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں اور میاں بیوی کے درمیان اچھی دوستی درحقیقت دونوں کی لمبی زندگی کی ضمانت ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق خوشی اور شادی دونوں بہت ضروری ہیں کیونکہ یہ زندگی میں تناﺅ کے اثرات کو زائل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 50 سے 94 سال کی عمر کے دو ہزار جوڑوں کی زندگیوں کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو جوڑے ایک دوسرے سے خوش تھے ان کی صحت بھی دیگر کے مقابلے میں زیادہ بہتر تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال مشی گن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ شادی کینسر، امراض قلب، ڈپریشن اور تناﺅ جیسے عوارض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق شادی سے مردوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ 80 فیصد جبکہ خواتین میں 59 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

مگر محققین کا کہنا ہے کہ یہ فائدہ ان جوڑوں کو ہی حاصل ہوتا ہے جن کا تعلق خوش باش انداز میں آگے بڑھتا ہے، اگر دونوں کا تعلق خراب ہوگا تو یہ صحت کے لیے تباہ کن اور مختلف امراض کو دعوت دینے کا باعث بنے گا۔

اس سے قبل سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شادی سے دوری دماغی صحت کے لیے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

22 لاکھ افراد کے طبی ڈیٹا سے مرتب اس تحقیق میں کہا گیا کہ مطلقہ تنہا افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ، شریک حیات کی وفات کا صدمہ سہنے والوں یا کنوارے لوگوں کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024