• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور آنے کو تیارغیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری

شائع February 20, 2017 اپ ڈیٹ February 22, 2017
گیل  نے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سیمی پاکستان آنے کو تیار ہیں—فائل/فوٹو: اے پی
گیل نے لاہور آنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سیمی پاکستان آنے کو تیار ہیں—فائل/فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی تمام ٹیموں کو ان کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جو لاہور آنے کو تیار ہیں۔

پی سی ایل حکام اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان دبئی میں ہونے والے ایک اجلاس میں لاہور میں فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے تمام ٹیموں کو موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور آنے سے انکار کی صورت میں ان کے متبادل کے انتخاب کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، حتمی فیصلہ

ڈان نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے لاہور آنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے روی بوپارہ، ڈیوڈ ملان اور کرس جارڈن بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو 10 ہزار ڈالرز اضافی دیے جائیں گے۔

لاہور آنے سے انکار کرنے والے بڑے ناموں میں کراچی کنگز کےکپتان کمارسنگاکارا اور کرس گیل شامل ہیں جنھوں نے لاہور آنے سے معذرت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہیں لیکن فائنل پاکستان میں کرائیں’

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جو پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں سری لنکا کے جیون مینڈس، کوشل مینڈس، ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی فیڈل ایڈورڈز، انگلینڈ کے اویس شاہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستان کے یاسر عرفات بھی شامل ہیں۔

زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر ، ایلٹن چیگمبرا اور ویسٹ انڈیز کے سلیمان بین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کے باوجود کلارک پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے حامی

انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اکثریت نے پاکستان آنے کی رضامندی ظاہر کی ہے جن میں بنگلہ دیش کے امرالقیس اور شہریار نفیس کے نام قابل ذکر ہیں۔

لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے رضامند کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

سری لنکا: سچیترا سینانایئکے(گولڈ)، سیکوگے پراسنا(گولڈ)، جیون مینڈس (سلور)، دنوشکا گناتھیلاکا،فرویز معروف، کوسل مینڈس، چمارا کپوگیدرا (گولڈ)، ملینڈا سری وردنا (گولڈ)، انوک فرنانڈو (گولڈ)، گیہان روپاسنگھے (سلور)، کوسل سلوا(سلور)

ویسٹ انڈیز: ڈیون تھامس، جیسن محمد، شین شلنگفرڈ، ڈینز حیات،کشور، سینٹوکی،ٹینو بیسٹ،فیڈل ایڈورڈز (گولڈ/سلور)، میگوئیل کمنز (سلور), ریاض ایمرت(ڈائمنڈ)، سلیمان بین(گولڈ)، عقیل جیروم حسین (سلور)،

انگلینڈ: ڈیوڈ ملان (گولڈ)، الیکس ویکلے (گولڈ)، جیشوا کوب (گولڈ)، عظیم رفیق، فل مسٹرڈ،میکس والر (سلور)،ڈیرن اسٹیونز (گولڈ)، پیٹر ٹریگو (سلور)، جیڈ ڈیرنبیچ(گولڈ)، اویس شاہ(گولڈ)

زمبابوے: کریگ ایرون، سین ولیمز، ایلٹن چیگمبرا(سلور/گولڈ)، برینڈن ٹیلر (گولڈ)، گریم کریمر (سلور)، سین ایرون (سلور)

بنگلہ دیش: انعام الحق، شہریار نفیس، سومیا سرکار(سلور)

افغانستان: اصغر ستنکزئی(گولڈ)، دولت زدران،نوروز مینگل، راشد خان (ڈائمنڈ)

جنوبی افریقہ: مورنے وین ویک (گولڈ)، رچرڈ لیوی (گولڈ/سلور)،

متحدہ عرب امارات: پاکستانی نژاد روحان مصطفیٰ

کینیڈا: نیکھیل دتہ

امریکا: اسٹیوں ریان ٹیلر

نیدرلینڈز:ریان ٹین ڈوئشے (سلور)

پاکستان: اظہراللہ، یاسر عرفات(گولڈ)، اشعر زیدی (سلور)

پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل 5 مارچ 2017 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور پاک فوج کے سربراہ کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024