• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

داعش کے خلاف مغربی موصل میں بھی آپریشن شروع

شائع February 19, 2017

بغداد: عراقی حکومت نے داعش ( آئی ایس) کے زیر قبضہ موصل کے مغربی علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

عراقی فوج نے گزشتہ ماہ 18 جنوری کو موصل کے مشرقی علاقے کو فتح کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد آج عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے مغربی موصل کو بھی شدت پسند تنظیم سے آزاد کرانے کے لیے جنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے اعلان کے بعد عراقی فوج نے داعش کے زیر قبضہ موصل کے جنوب مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصل کے گرد و نواح میں موجود داعش کے دہشت گردوں سے جنگ میں مرکزی کردار موصل کی انسداد دہشت گردی سروس (سی ٹی ایس) فورس ادا کرے گی، جب کہ اس کی مدد کے لیے عراقی فوج اور وفاقی پولیس بھی دستیاب ہوں گے۔

عراقی فورس خصوصی طور پرمغربی موصل میں داعش کے زیر قبضہ ایئرپورٹ کا جلد از جلد کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج کا مشرقی موصل میں ’فتح‘ کا اعلان

مشرقی موصل میں عراقی فورسز کو کامیابی تین مہینے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد حاصل ہوئی۔

داعش نے موصل پر گذشتہ کچھ سالوں سے قبضہ قائم کررکھا ہے جہاں عراقی فورسز اس کا قبضہ چھڑانے میں ناکام رہی تھیں۔

امریکا کی سربراہی میں متعدد ممالک کے فوجی اتحاد نے دو سال قبل داعش کے خلاف عراق میں پہلی فضائی کارروائی کی تھی، جس سے عراقی جنگ میں ایک ڈرامائی تبدیلی لائے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

2014 سے 2016 کے درمیان اتحادیوں نے عراق میں 9400 فضائی حملے کیے، جس کا مقصد مقامی فورسز کو شہروں، قصبوں اور سپلائی لائن کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024