• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

'بالو ماہی' : فیشن میں کون آگے رہا صدف یا عینی؟

شائع February 18, 2017
صدف کنول اور عینی جعفری پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم 'بالو ماہی' میں جلوہ گر ہوئیں — فوٹو/ فائل
صدف کنول اور عینی جعفری پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم 'بالو ماہی' میں جلوہ گر ہوئیں — فوٹو/ فائل

پاکستانی فلم 'بالو ماہی' کی بات کی جائے تو اس کی سب سے بڑی خاصیت اس فلم کی خوبرو کاسٹ ہے۔

اداکارہ عینی جعفری اور ماڈل صدف کنول دونوں ہی جب جب اسکرین پر جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، لیکن کیا ریڈ کارپٹ پر بھی ان کا فیشن زبردست رہا؟

مزید پڑھیں: 'بالو ماہی' ایک جوڑے کے فرار کی کہانی

اپنی فلم کے پریمیئر اور پروموشنز کے لیے تیار ہونا آسان نہیں، اس دوران ہر اداکارہ یہی چاہتی ہے کہ وہ سب سے بہترین نظر آئے، تاہم کبھی کبھار ان کا فیشن اتنا متاثر نہیں کرپاتا، جس کی وہ امید لگائے بیٹھی ہوں، اور اب کسی فلم میں ایک ساتھ دو اداکارائیں موجود ہوں، تو فیشن میں ان کا مقابلہ کرنا تو ضروری سا بن جاتا ہے۔

ہم نے عینی جعفری اور صدف کنول کی جانب سے فلم 'بالو ماہی' کے دوران کی پروموشنز میں کیے گئے فیشن پر ایک نظر ڈالی، اب دیکھتے ہیں کہ ان دونوں میں فیشن کو لے کر کون آگے رہا:


راونڈ 1:

اس دوران عینی جعفری نے ڈیزائنر میشا لاکھانی کا جوڑا زیب تن کیا، جبکہ صدف کنول نے آنیا فواد کا لباس پہنا، تاہم یہاں عینی سے زیادہ صدف کا جوڑا متاثر کن نظر آیا۔

فاتح: صدف کنول

راونڈ 2:

اداکارہ عینی جعفری اس تصویر میں شہلا چتور کے جوڑے میں نظر آئی، جبکہ صدف کنول نے ثنا سفیناز کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہننا، اگر دونوں اداکاراوں کی تصاویر پر غور کیا جائے تو ان دونوں ہی ملبوسات نے بہت زیادہ متاثر نہیں کیا۔

دونوں ہی کے جوڑوں میں کچھ اچھا تھا تو کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے، اس لیے یہاں ان کا مقابلہ رہا۔

راونڈ 3:

اس تصویر میں عینی جعفری نے روایتی انداز کا جوڑا پہنا جسے ریما اور شہربانو نے ڈیزائن کیا ہے، اس جوڑے کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اسے کسی منگنی کی تقریب میں پہننا بہتر ہوتا بجائے فلم کی پروموشنز میں۔

صدف کنول نے میوز لکس کا جوڑا زیب تن کیا، جو بہت زیادہ اچھا تو نہیں البتہ عینی کے جوڑے سے بہتر نظر آیا۔

فاتح: صدف کنول

راونڈ 4:

ویسے تو ان ملبوسات میں دونوں ہی اداکارائیں کافی متاثر کن نظر آئیں، تاہم عینی جعفری نے کچھ خاص نہیں کیا، جبکہ صدف کنول نے اپنے جوڑے کے ساتھ رسک لے کر اسے زیادہ بہتر پیش کیا۔

فاتح: صدف کنول

راونڈ 5:

عینی جعفری نے اس تصویر میں ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا زیب تن کیا، جبکہ صدف کنول نے آنایا کا جوڑا پہنا جسے دیکھ کر کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

اس مقابلے میں عینی کے لباس سے زیادہ متاثر کیا۔

فاتح: عینی جعفری

آپ کے خیال میں کون سی اداکارہ نے فلم 'بالو ماہی' کی پروموشنز کے دوران بہتر ڈریسنگ کی، ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024