• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm

99 کروڑ روپے دو، 10 ہزار میگاواٹ بجلی لو

شائع February 16, 2017

ڈائریکٹر جنرل جیولوجیکل سروے نے ملک میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو انوکھی پیشکش کردی۔

ڈی جی جیولوجیکل سروے ڈاکٹر عمران نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں جیو تھرمل ذرائع سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیو تھرمل ذرائع سے ترکی 5 ہزار میگاواٹ اور امریکا 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، جیو تھرمل سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے کے لیے 99 کروڑ روپے درکار ہیں اور یہ منصوبہ 5 سال میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے لیے ایک دفعہ کی سرمایہ کاری کی ضرروت ہوگی۔ کمیٹی نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں اس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025