• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طاہر شاہ نے دیا مداحوں کو ویلنٹائن پر سرپرائز

شائع February 15, 2017
فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

اپنے گانے 'آئی ٹو آئی' سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی نامور گلوکار طاہر شاہ نے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے پر ایک سرپرائز دینے کا وعدہ کیا تھا، جو آخر کار سب کے سامنے آگیا۔

جب گلوکار نے اس سرپرائز کا اعلان کیا، تو سب ہی کا ایسا ماننا تھا کہ وہ اس دن پر اپنا ایک گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں، جس ہمیشہ کی طرح وہ انسانیت اور پیار کا درس دیتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: 'آئی ٹو آئی' کے بعد طاہر شاہ کا 'اینجل'

تاہم ایسا نہیں ہے، طاہر شاہ نے سرپرائز میں اپنے گانے 'آئی ٹو آئی' سے متعلق ایک کامیاب اور اپنے دوسرے گانے 'اینجل' کے حوالے سے مداحوں کو ایک سرپرائز دیا۔

طاہر شاہ کے گانے 'اینجل' کو ایریزونا میں ہونے والے ایپکس شارٹ فلم اینڈ میوزک ویڈیو فیسٹیول میں ایپکس ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی نئے ہولی وڈ فلم 'آئی ٹو آئی' کا بھی اعلان کردیا۔

ایپکس فلم فیسٹیول نے طاہر شاہ کو ان کے گانے 'اینجل' کے لیے 'Iconic from the East award' سے نوازا۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ طاہر شاہ نے اس فیسٹیول میں شرکت کی، اور اس حوالے سے انتظامیہ بھی کافی پرجوش نظر آئی، انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر طاہر شاہ کا شمار سرپرائز سلیبریٹیز مہمان کی فہرست میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طاہر شاہ کی نئی ویڈیو ’انسانیت محبت‘ سامنے آگئی

اس فیسٹیول میں طاہر شاہ نے اپنی فلم 'آئی ٹو آئی' کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہولی وڈ میں ان کی ڈیبیو فلم ہے، خیال رہے کہ اس فلم کا اعلان طاہر شاہ نے 2015 میں کیا تھا۔

فلم کی کہانی بتاتے ہوئے طاہر شاہ نے کہا کہ یہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس کی پروڈکشن ان کی اپنی کمپنی کرے گی۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ کو شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے بھی طاہر شاہ کے گانے 'آئی ٹو آئی' کی نقل کرکے اس کی ویڈیو انسٹاگرام پر ریلیز کی تھی۔

اداکار ورن دھون نے بھی طاہرہ شاہ کے گانے 'اینجل' کی نقل کپل شرما کے شو پر کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024