• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی ایس ایل فکسنگ: برطانیہ میں2 افراد گرفتار

شائع February 14, 2017

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں انسداد کرپشن قواعد کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے برطانیہ میں شک کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتار افراد کے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ 'بین الاقوامی سطح پر کرکٹ میچ کی فکسنگ کے حوالے سے جاری تحقیقات کے طور' دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو اپریل میں اگلی سماعت تک پولیس کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل اسکینڈل: شاہد آفریدی پی سی بی پر برہم

خیال رہے کہ گرفتاری کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میں کرپشن میں ملوث ہونے کے شبہے میں تحقیقات کے لیے تین کھلاڑیوں شرجیل خان، خالد لطیف اور ناصر جمشید کو کرکٹ سے عبوری طور پر معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں گرفتار ہونے والے افراد میں گزشتہ روز کرکٹ سے معطل ہونے والے بلےباز ناصر جمشید اور یوسف نامی بکی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ناصر جمشید کرکٹ سے عبوری طورپر معطل

نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ 'حالیہ تحقیقات کےسلسلے میں ہم پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں'.

بیان میں کہا گیا ہے کہ'پی سی بی نے اپنے طورپر تفتیش شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں تین کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے'۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ میں مقیم ناصر جمشید کو انسداد کرپشن کے قواعد کی خلاف ورزی پر کرکٹ سے عبوری طور پرمعطل کردیا تھا لیکن وہ پی ایس ایل کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فکسنگ: ’عرفان سے بھی تحقیقات ہورہی ہیں‘

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے سنا ہے کہ ناصر جمشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور نیشنل کرائم ایجنسی نے آزادانہ طور پر کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ناصر جمشید کو پہلے ہی معطل کر چکے ہیں اور شواہد سامنے آئے تو ان کے خلاف مزید کارروائی کریں گے۔

پی ایس ایل سے معطل ہونے والے دوکھلاڑیوں میں دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف شامل ہیں۔

پی سی بی واضح کرچکا ہے کہ اس سلسلے میں کراچی کنگز کے شازیب حسن اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی اور انھیں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024