• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فن، انگلش ٹیم میں منتخب

شائع February 14, 2017
اسٹیون فن دورہ ویسٹ انڈیز میں انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے—فوٹو: مومنہ مستحسن ٹویٹر
اسٹیون فن دورہ ویسٹ انڈیز میں انگلش ٹیم کا حصہ ہوں گے—فوٹو: مومنہ مستحسن ٹویٹر

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹیون فن کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ڈیوڈ ویلی کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے جس کے باعث وہ لیگ کے اختتام تک چمپیئن ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں منتخب ڈیوڈ ویلی کی انجری کے باعث اسٹیون فن کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کرلیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو فن کے علاوہ سیم بلنگز سے بھی محروم ہونا پڑے گا کیونکہ وہ بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسٹیون فن کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل پر پابندی کےباعث عدم دستیابی پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آندرے رسل کی جگہ اسٹیون فن اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

پی ایس ایل میں انسداد کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو لیگ سے معطل کیا جا چکا ہے جبکہ محمد عرفان کے خلاف بھی مزید تحقیقات کا عندیہ دیا گیا ہے۔

دفاعی چمپیئن ٹیم نے شرجیل خان کے متبادل کے طورپرتجربہ کار کھلاڑی رفعت اللہ مہمند کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: رفعت اللہ مہمند اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

خیال رہے کہ ڈیوڈ ویلی گزشتہ ماہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور اس میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کے دورہ ویسٹ انڈیز کے باعث پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی نمائندگی کرنے والے آئن مورگن اور لاہور قلندرز کے بلے باز جیسن روئے بھی لیگ کو ادھورا چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر جمشید کرکٹ سے عبوری طورپر معطل

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

آئن مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئراسٹو، جیک بال، سیم بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، اسٹیون فن، کرس ووکس۔

انگلینڈ کی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ایک روزہ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ کو انٹیگا میں ہوگا، دوسرا میچ 5 مارچ کو انٹیگا اور تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024