• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بہاولنگر: سلنڈر دھماکے سے 6 افراد ہلاک

شائع February 14, 2017
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے سے عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر بچی سمیت 6 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

بہاولنگر کے محلہ امیر کوٹ میں گیس سلنڈر دھماکے سے دو منزلہ عمارت لمحہ بھر میں ملبے کا ڈھیر بن گئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

دھماکا سنتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی، جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عمارت گرنے سے موٹر سائیکل اور رکشے سمیت کئی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب کر تباہ ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024