• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم 26مئی کو ریلیز کیلئے تیار

شائع February 14, 2017
سچن ٹنڈولکر— فوٹو: اے ایف پی
سچن ٹنڈولکر— فوٹو: اے ایف پی

ہندی سینما میں چند سال قبل کھیل یا کھلاڑیوں پر فلمیں بننا غیرمعمولی بات تھی لیکن شاہ رخ خان کی ’چک دے‘ اور پھر ہندوستان کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی زندگی پر بنی فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی زندگی پر فلمیں بننے کا سلسلہ جاری ہے۔

چند سال قبل ہندوستان کے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ شائقین کیلئے دو دہائیوں تک بھگوان کی حیثیت رکھنے والے ٹنڈولکر پر بننے والی فلم کا کرکٹ حلقوں سمیت بالی وڈ شائقین کو بھی ایک عرصے سے انتظار تھا اور 26مئی 2017 کو یہ فلم ’سچن: اے بلین ڈریمز‘ ریلیز کردی جائے گی۔

اس فلم کی ڈائریکشن جیمز ارسکین نے دی ہے جو اس سے قبل ٹینس کے میچ پر فلم بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ایک سائیکلسٹ کی حادثاتی موت پر فلم بنائی ہے جبکہ ایشز سیریز پر فلم بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

اس فلم کا میوزک مشہور ہندوستانی کمپوزر اے آر رحمان نے دیا ہے اور سچن ٹنڈولکر نے فلم کی ریلیز سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان بھی کیا ہے۔

یہ ٹیزر انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تھا اور ہندوستان ٹیم کے کھلاڑیوں ویرات کوہلی، یوراج سنگھ اور دیگر نے اسے شیئر بھی کیا تھا۔

اس فلم کے دوسرے ٹیزر نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ بیٹنگ کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا ہے جہاں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں 100سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق کرکٹ بک کے تمام شاٹس کی عملی تصویر سچن نے 200 ٹیسٹ میچوں میں 15ہزار 921 اور 463 ون ڈے میچوں میں 18ہزار 426 رنز بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024