• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز

شائع February 13, 2017
ایڈیل کو 5 گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا — فوٹو/ رائٹرز
ایڈیل کو 5 گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا — فوٹو/ رائٹرز

برطانوی گلوکارہ ایڈیل کی البم '25' نے 59ویں گریمی ایوارڈز میں سال کی بہترین البم کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

دی انڈیپینڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو اس تقریب کے دوران شو کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کے البم '25' کو صدی کی دوسری سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البم کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس زمرے میں ایڈیل کے ہمراہ بیونسے کی البم 'لیمونیڈ' کو بھی نامزد کیا گیا تھا، کئی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں ہی ملنا چاہیے تھا۔

فوٹو/رائٹرز
فوٹو/رائٹرز

تقریب کے دوران ایڈیل نے آنجہانی گلوکار جارج مائیکل کو بھی اپنی گلوکاری کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا، تاہم پرفارمنس کے دوران کچھ تکنیکی مسئلہ سامنے پر انہوں نے شائقین سے معذرت کی اور کہا کہ وہ اس خراج عقیدت میں کوئی غلطی نہیں کرسکتی، جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے اسی گانے پر پرفارمنس کا آغاز کیا۔

ایڈیل کو گریمی تقریب میں سال کے بہترین گانے، بہترین سولو پرفارمنس، 'ہیلو' گانے کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر اور بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024