• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'منٹو' میں نوازالدین صدیقی کا روپ منظر عام پر

شائع February 11, 2017
نواز الدین صدیقی —۔فوٹوبشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
نواز الدین صدیقی —۔فوٹوبشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

نامور مصنف سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی بولی وڈ فلم 'منٹو' میں اداکار نواز الدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جن کے کردار کی کچھ جھلکیاں منظر عام پر آچکی ہیں۔

نامور بولی وڈ ہدایت کار نندیتا داس اس فلم کی ہدایات دے رہی ہیں، جس کی پروڈکشن کا کام اب تک جاری ہے۔

مزید پڑھیں: نوازالدین بھی 'منٹو' بنیں گے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار چندن روئے سنیال کو بھی اس فلم میں اہم کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے، جو منٹو کے خاص دوست کے روپ میں نظر آئیں گے۔

نوازالدین صدیقی اور چندن روئے سنیال ایک ساتھ —فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
نوازالدین صدیقی اور چندن روئے سنیال ایک ساتھ —فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

اس سے قبل ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا 'میں نہیں جاتنا میں یہ کردار کیسے ادا کروں گا، یہ میرے لیے بالکل نیا ہے، لیکن ایک بار جب میں یہ کردار ادا کرلوں تو مجھے بےحد خوشی ہوگی کہ آخر میں نے ایسا بھی کچھ کیا'۔

یہ بھی پڑھیں: ’منٹو‘ کے ہندوستان میں چرچے

خیال رہے کہ سعادت حسن منٹو کی زندگی پر پاکستان میں بھی سرمد کھوسٹ نے فلم بنائی تھی، جسے دنیا بھر میں بےحد پسند کیا گیا۔

اس فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے ’منٹو‘ کا مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا، جبکہ ثانیہ سعید منٹو کی بیوی کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں، ان کے ہمراہ ماہرہ خان، صباء قمر، فیصل قریشی اور ہمایوں سعید نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024