• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کنگنا رناوٹ نے لگایا کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام

شائع February 11, 2017
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا شوبز میں سفر کسی فلمی کہانی سے کم نہیں، ناکامیابی سے کامیابی حاصل کرنے والی کنگنا رناوٹ اپنے دل کی بات کہنے سے بھی کبھی نہیں ڈری، اور ایسا ہی کچھ انہوں نے بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ کیا۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر بولی وڈ میں اقرباء پروری کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اور ایسا اداکارہ نے کرن جوہر کے سامنے ان سے بات کرتے ہوئے ہی کہا۔

کرن جوہر نے کنگنا رناوٹ، شاہد کپور اور سیف علی خان کو اپنے شو کافی ود کرن میں دعوت دی، جہاں یہ تینوں اداکار اپنی آنے والی فلم 'رنگون' کی تشہیر کے لیے جمع ہوئے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر اپنے شو پر مدعو کرنے والے مہمانوں کو اپنے سخت سوالات سے پریشان اور خاموش کرنے کے لیے مشہور ہیں، تاہم اس شو میں کرن جوہر خود کنگنا کے سامنے خاموش ہوگئے۔

ایک موقع پر کرن جوہر نے جب کنگنا سے سوال کیا کہ وہ اپنی سوانح حیات کو کیا نام دیں گی، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اگر میں کبھی اپنی سوانح حیات لکھوں، تو اس میں ایک پورا مضمون شامل کروں گی، جس کا نام ہوگا کرن جوہر کی اقرباء پروری

واضح رہے کہ کرن جوہر نے بولی وڈ میں کئی نامور ستاروں کے بچوں کا ساتھ دے کر انہیں کامیابی تک پہنچایا، اس کی ایک مثال عالیہ بھٹ اور ورن دھون ہیں۔

کرن جوہر عموماً اداکار رنبیر کپور کو بھی پروموٹ کرتے آئے ہیں۔

اور خبریں ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بھی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم دیں گے۔

کافی ود کرن کی یہ قسط جلد نشر کی جائے گی۔

کنگنا رناوٹ اس سے قبل کافی ود کرن کے سیزن 3 میں بھی شامل ہوچکی ہیں، جہاں ان کے ساتھ انیل کپور اور سنجے دت موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024