• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کوہلی نے سر ڈان بریڈ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

شائع February 10, 2017
ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے 204 رنز کی اننگز کے دوران 24 چوکے لگائے— فوٹو اے ایف پی
ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے 204 رنز کی اننگز کے دوران 24 چوکے لگائے— فوٹو اے ایف پی

ہندوستان کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کر کے سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ کا مشترکہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی بلے باز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور بنگلہ دیش کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی۔

اس اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین اور ہندوستانی کرکٹر راہول ڈراوڈ نے لگاتار تین ٹیسٹ سیریز میں تین ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

کوہلی نے گزشتہ سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اندور کے مقام پر انہوں نے مشکل وقت میں عمدہ باری کھیلتے ہوئے 211 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف بھی ہندوستان کے کپتان بہترین فارم میں نظر آئے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی سب سے بڑی 235 رنز کی خوبصورت اننگز تراشی۔

جب بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے ہندوستان پہنچی تو کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 204 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور لگاتار چار سیریز میں ڈبل سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

ان کی اس خوبصورت اننگز میں 24 چوکے شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024