• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شکار کا اجازت نامہ نہ ہونے پر قطری مہمان کراچی واپس

شائع February 10, 2017

مٹھی: محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ فہد بن عبدالرحمٰن الثانی اور ان کے وفد کو شکار کا درست اجازت نامہ نہ ہونے کی بناء پر کراچی بھیج دیا۔

قطری مہمانوں کا وفد اتوار (5 فروری) کو تھرپارکر پہنچا تھا، وزارتِ خارجہ امور کی جانب سے یکم فروری کو جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ شاہی مہمان 5 فروری سے 28 فروری تک تھرپارکر میں قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب پرندوں کا شکار: قطری خاندان چولستان پہنچ گیا

اعلامیے میں ڈی جی رینجرز سندھ سے مہمانوں کے سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

تاہم ضلع تلوک چند ولاسائی میں محکمہ جنگلی حیات کے اعزازی گیم وارڈن اور ضلعی گیم آفیسر اشفاق احمد میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو آگاہ کیا کہ شاہی مہمانوں کو کراچی واپس بھیجا جاچکا ہے کیونکہ ان کے پاس علاقے میں شکار کے لیے لازمی اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے اجازت نامے جاری

حکام کے مطابق ان مہمانوں نے ڈپلو تلوکا کے علاقے جٹ ترائی میں خیموں میں قیام کیا، جس کے بعد وہ ضلع بدین کے علاقے کھڈاں سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق اپنے قیام کے دوران ان افراد نے کوئی شکار نہیں کیا۔


یہ خبر 10 فروری 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024