• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثنا میر 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر

شائع February 9, 2017

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ایک روزہ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔

ثنا میر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔

ان کے اس اعزاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی انہیں ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دی۔

آئی سی سی کے مطابق ثنا میر ویمن کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی 15ویں کھلاڑیں ہیں۔

انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بنایا۔

پاکستان ویمن ٹیم نے اس میچ میں 67 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بسمہ معروف کے 2 ہزار رنز

بنگلہ دیش کے خلاف اسی میچ میں بسمہ معروف نے بھی سنگ میل عبور کیا اور ایک روزہ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024