• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سوزوکی پاکستان نے نئی گاڑی متعارف کروا دی

شائع February 8, 2017

پاک سوزوکی نے سیڈان گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اپنی پراڈکٹ لائن کی جدید ترین کار سوزوکی سیاز متعارف کروا دی ہے۔

سیاز چار دروازوں اور ڈگی والی ایک کشادہ گاڑی ہے جس کے متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کے پاس انتخاب کے لیے ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سٹی کے علاوہ اب ایک تیسرا آپشن بھی موجود ہوگا۔

سوزوکی کی اس نئی گاڑی کی قیمت تقریباً اٹھارہ لاکھ روپے ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر بنی بنائی حالت میں امپورٹ کی جا رہی ہیں۔

سیاز سے پہلے سوزوکی کی لیانا اور بلینو پاکستان میں اور پاکستان سے باہر کمرشل اعتبار سے ناکام ثابت ہوئی تھیں، مگر بین الاقوامی طور پر 2014 میں متعارف کروائی جانے والی سیاز اب تک ہونڈا سٹی اور ٹویوٹا کرولا سے لوگوں کی توجہ ہٹانے میں کامیاب رہی ہے۔

سوزوکی سیاز اندر سے کافی کشادہ ہے جبکہ اس کی ڈگی بھی 500 لیٹر کی ہے۔ پاور ونڈوز، سینٹرل لاک، اور بغیر چابی کے گاڑی کھلنے کا سسٹم ہر سیاز میں موجود ہے۔

1400 سی سی والی سیاز کا انجن 91 ہارس پاور کا ہے، جبکہ آپ چار گیئر والی آٹومیٹک، یا پانچ گیئر والی مینوئل سیاز خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کا چیسی دوسری گاڑیوں کے مقابلے میں کافی ہلکا ہے جس سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوتی ہے، بلکہ گاڑی کی رفتار اور پک اپ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

پاک سوزوکی کے مطابق سیاز میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم اور الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹریبیوشن بھی فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ اس میں بنیادی طور پر دو ایئر بیگز موجود ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں فراہم کیے گئے زیادہ تر فیچرز اسی قیمت میں ملنے والی دیگر گاڑیوں مثلاً ہونڈا سٹی اور ٹویوٹا کرولا میں دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا کمپنی کو توقع ہے کہ یہ گاڑی دوسری جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ گاڑیوں سے بہتر اور ایک کامیاب گاڑی ثابت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024