• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

قومی بلائنڈ ٹی20 ٹیم کا بھارت میں نیا عالمی ریکارڈ

شائع February 8, 2017

دہلی: بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مسلسل آٹھویں فتح بھی حاصل کرلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور تین سو بہتر بنا دیا۔

بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 373 رنز بنائے۔ پاکستان کے کپتان جمیل نے دوسری تیز ترین سنچری 36گیندوں پر اسکور کی۔

ریاست خان 32 گیندوں پر 94 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 191 رنز بنا سکی اور پاکستان نے میچ میں 182 رنز کے بھاری مارجن سے فتح سمیٹ لی۔

پاکستان اپنا آخری لیگ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024