• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد: سیرین ایئر کا طیارہ گاڑی ٹکرانے سے متاثر

شائع February 6, 2017
—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال
—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال

اسلام آباد: بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رائل ایئرپورٹ سروسز کی گاڑی کی ٹکر سے نجی ایئرلائن سیرین ایئر کے طیارے کو نقصان پہنچا جس کے باعث ایئر لائن کے بوئنگ 800-737 کو گراؤنڈ کردیا گیا۔

—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال
—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال

طیارہ گراؤنڈ ہونے کے باعث سیرین ایئر کی کراچی جانے والی پرواز ای آر 501 منسوخ ہوگئی۔

اب تک سامنے آنے والی معلومات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارے کو پہنچنے والا نقصان کاسمیٹک ہے یا فنکشنل اور طیارہ کب تک دوبارہ فلائیٹ آپریشن کے قابل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سیرین ایئرلائن کی اندرون ملک پروازیں شروع

واضح رہے کہ نئی نجی ایئر لائن سیرین نے اتوار 29 جنوری سے اندرون ملک اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔

—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال
—فوٹو بشکریہ: آصف اقبال

ابتدائی طور پر کمپنی نے 4 بوئنگ 800-737 طیاروں کے ساتھ اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

نجی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں 2 نئے جب کہ 2 پانچ سال پرانے طیارے شامل ہیں۔

اس وقت سیرین ایئر کی پروازیں اندرون ملک کراچی اور اسلام آباد سمیت لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد مسافروں کو فضائی سہولیات فراہم کررہی ہیں جبکہ مارچ سے اسکردو کے لیے سروس کا آغاز متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: نئی پاکستانی ایئرلائن دسمبر تک اڑان کیلئے تیار

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)، شاہین ایئر اور ایئر بلیو جیسی فضائی کمپنیاں اندرون ملک پروازوں کی سروس فراہم کرتی تھیں۔


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024