انڈونیشیا کے سیاہ مرغے کا راز
انڈونیشیا میں مرغ کی ایک ایسی نسل سامنے آئی ہے جس نے اپنی رنگت سے سب کو حیران کردیا ہے۔
عام طور پر مرغے اور مرغیاں مختلف رنگوں کی ہوتی ہیں لیکن ایک ایسی نسل بھی ہے جس سے تعلق رکھنے والے مرغے اور مرغیاں مکمل طور پر سیاہ ہوتی ہیں۔
جی ہاں یہ مرغے اور مرغیاں سر سے پاؤں تک سیاہ ہوتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پر، تاج، چونچ، پنجے بھی۔
حد تو یہ ہے کہ صرف بیرونی طور پر نہیں بلکہ ان مرغے اور مرغیوں کے اندرونی اعضاء مثلاً زبان، گوشت اور ہڈی بھی سیاہ ہوتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اس نسل کے مرغوں اور مرغیوں کا خون بھی سیاہ ہوہوتا ہے تاہم یہ درست نہیں، ان کا خون لال رنگ کا ہی ہوتا ہے تاہم یہ بہت ہی زیادہ سرخ اور سیاہی مائل ہوتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نایاب نسل کے مرغے اور مرغیوں کے ہاں پیدا ہونے والے چوزے بھی سیاہ ہی ہوتے ہیں۔
لیکن سیاہ مرغیاں جو انڈے دیتی ہیں وہ سیاہ نہیں ہوتے البتہ چوزے سیاہ ہی نکلتے ہیں۔
ویب سائٹ بورڈ پانڈا کی رپورٹ کے مطابق مرغوں کی یہ نسل تھائی لینڈ کے جزیرے جاوا میں پائے جاتے ہیں اور ان کا مقامی نام ’ایام سیمانی‘ ہے۔
رپورٹ کے مطابق دراصل ان مرغوں کی سیاہ رنگت کی وجہ فائبرو میلانوسس نامی بے ضرر جینیاتی تبدیلی ہے۔
ان مرغوں کے حوالے سے مختلف پراسرار کہانیاں بھی جنم لے چکی ہیں اور 12 ہویں صدی سے اسے امراء کا پرندہ کہا جانے لگا ہے۔
بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ان مرغوں کا سیاہی مائل خون ان دیکھی طاقتوں کا کمال ہے اور اسی وجہ سے ان مرغیوں کو رکھنے سے طاقت اور پیسہ حاصل ہوتا ہے۔
بعض لوگ سیاہ مرغے مرغیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث بھی سمجھتے ہیں۔