• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آڈی اے سکس بزنس کلاس اب پاکستان میں دستیاب

شائع February 5, 2017
آڈی اے سکس — فوٹو بشکریہ آڈی پاکستان فیس بک پیج
آڈی اے سکس — فوٹو بشکریہ آڈی پاکستان فیس بک پیج

جرمن کمپنی آڈی نے اپنی بزنس کلاس گاڑی اے سکس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔

اے سکس سیلون کو پہلے سے مزید بہتر بناکر نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جو کہ طاقتور 190 ہارس پاور 2.0 لیٹر ٹی ڈی آئی الٹرا انجن کے ساتھ ہے۔

چونکہ یہ بزنس کلاس گاڑی ہے تو اس میں لگژری فیچرز کو زیادہ نمایاں کیا گیا جیسے فل ایل ای ڈی کے نام سے ہیڈ لمپس۔ گلاس سن روف، کلر ڈسپلے کے ساتھ ڈرائیور انفارمیشن سسٹم اور ایم ایم آئی ٹچ وغیرہ۔

آڈی اے سکس دیکھنے میں کسی حد تک سابقہ ماڈل جیسی ہی ہے اور بہت معمولی سا فرق دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ گاڑی صرف 7.9 سیکنڈ میں صفر سے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 233 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اسے دوڑایا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق 5.7 لیٹر پر یہ سو کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مسافروں کے تحفظ کے لیے ائیر بیگز، دو ہیڈ ائیر بیگ سسٹم، الیکٹرونک اسٹیبلائزیشن پروگرام، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن اور چائلڈ وغیرہ دیئے گئے ہیں۔

کمپنی نے ایم ایم آئی ریڈیو کا 6.5 انچ کا کلر ڈسپلے بھی دیا ہے جبکہ سی ڈی پلیئر، آڈی میوزک انٹرفیس، آڈی ساﺅنڈ سسٹم اور ڈرائیور انفارمیشن سسٹم دیا ہے۔

پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 80 لاکھ رکھی گئی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024