• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کشمیر: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 حریت پسند ہلاک

شائع February 5, 2017

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 مشتبہ حریت پسند ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ حریت پسند جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوئے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ حریت پسند گاڑی کے ذریعے سری نگر شہر کی طرف جارہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے ساپور کے قریب مرکزی ہائی وے پر حریت پسندوں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے فورسز پر دستی بموں سے حملہ کیا اور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں، 3 حریت پسند ہلاک

امتیاز حسین نے کہا کہ کارروائی کے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

کشمیر 1947 میں برطانوی سامراج سے برصغیر کی آزادی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم ہے اور دونوں ممالک مکمل کشمیر کو اپنا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیری حریت پسند کے ہندوستان چھوڑنے پر پابندی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کئی علیحدگی پسند گروپ دہائیوں سے 5 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں اور اپنی آزادی یا وادی کو پاکستان کا حصہ بنائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان اس لڑائی میں ہزاروں کشمیری اب جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024