• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

سفاک ملزمان نوجوان کی ناک، ہونٹ کاٹ کر فرار

شائع February 4, 2017

ڈیرہ غازی خان کی بستی کھوسہ میں نامعلوم افراد 22 سالہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق منور نامی شخص اپنے ساتھیوں نواز، بلال اور اکرم کے ہمراہ مبینہ طور پر رشتہ دار لڑکی کو بھگانے کا بدلہ لینے کے لیے محمد عمران کو اپنے ساتھ لے گیا۔

ملزمان نے عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ناک اور ہونٹ کاٹ کر اسے گڈائی پولیس استیشن کی حدود میں واقع جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی عمران کو ہسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ عمران کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔

عمران کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہے اور اس کا استاد لڑکی کو بھگانے میں ملوث تھا، جس کا معاملہ قبائلی اصولوں کے مطابق پہلے ہی حل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کے استاد نے لڑکی کو اغوا کیا جسے قبائلیوں کی کوششوں سے بازیاب کرا کر اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا، لیکن لڑکی کے والدین نے اسے ’کالی‘ قرار دے کر قبائلی اصولوں اور روایات کے مطابق فروخت کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025