• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق

شائع February 3, 2017 اپ ڈیٹ February 5, 2017
پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان تیمور ریاض—۔فوٹو/ شکیل قرار
پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان تیمور ریاض—۔فوٹو/ شکیل قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کرنے والا اہلکار اپنے ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون کے قریب پیش آیا، جہاں ایگل اسکواڈ کے اہلکار نے ناکے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

اہلکار سمیع اللہ نیازی نے گاڑی پر عقب سے تین فائر کیے—۔فوٹو/ شکیل قرار
اہلکار سمیع اللہ نیازی نے گاڑی پر عقب سے تین فائر کیے—۔فوٹو/ شکیل قرار

فائرنگ کے نتیجے میں کار سوار نوجوان تیمور ریاض ہلاک ہوگیا، جبکہ گاڑی میں موجود لڑکی محفوظ رہی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش کو پمز ہسپتال جبکہ لڑکی کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کا تعلق مردان اور لڑکی کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اہلکار سمیع اللہ نیازی نے گاڑی پر عقب سے تین فائر کیے، جن میں سے ایک گولی نوجوان تیمور کے سر میں عقب سے لگی اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کے بعد نوجوان کے ورثاء نے آئی جے پی روڈ پر احتجاج کیا اور نوجوان کی لاش ایمبولینس میں رکھ کر سڑک بند کردی، جس کے باعث وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ورثاء کا مطالبہ تھا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرے (4) بند ہیں

عمار کاظمی Feb 03, 2017 03:05pm
لڑکی کو تھانے میں کس جرم میں بند کیا گیا ہے؟ ادنھیر نگری اور نامکمل رپورٹنگ۔ وضاحت ضروری ہے۔ باقی یہ حوصلہ پولیس کو ن لیگ نے ہی دیا ہے۔
انوارالحق Feb 03, 2017 10:13pm
@عمار کاظمی %100
Ahmad Feb 04, 2017 06:56am
پولیس والے نے ٹھیک کیا۔ ناکے کا مقصد کیا ہو تا ہے؟ اگر کار سوار کوئی دہشت گرد ہوتا تو۔
M Hanif Feb 04, 2017 01:38pm
Why someone has to run from Police if he has a girl setting with him. when will this pathetic culture vanish from our country. the hell policing system. why do citizen not have the right to go anywhere at her or his will. HELL SYSTEM.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024