• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹویوٹا کی نئی ڈبل کیبن گاڑی پاکستان میں متعارف

شائع February 2, 2017
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا
— فوٹو بشکریہ ٹویوٹا

ٹویوٹا نے پاکستان میں اپنی نئی ڈبل کیبن ہیلکس ریوو گاڑی متعارف کرا دی ہے۔

کمپنی کے تمام یہ گاڑی ہر طرح کے راستوں کے لیے بہترین ہے جو کہ فور بائی فور، فور بائی ٹو، سنگل کیبن، ڈبل کیبن کے علاوہ آٹو میٹک اور مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ ہے۔

1کے ڈی 3.0L انجن گاڑی کو طاقتور بنانے کے ساتھ ایندھن میںبچت کے حوالے سے بھی مددگار ہے۔

گاڑی میں 6 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور 5 اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کافیچر ہے جو کمپنی کے بقول ڈرائیورز کو ہموار شفٹنگ، گئیر کی آواز میں کمی اور ایندھن کی بچت میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں ہیلکس ریو زیادہ اسٹائلش، طاقتور اور پرتعیش لک کی حامل گاڑی ہے۔

ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، پاور سیٹس، کروم ڈور ہینڈ، کلر ایل سی ڈی ڈسپلے، آٹو اے سی، اسٹیئرنگ سوئچز، سلائیڈنگ رئیر ونڈو اور دیگر فیچرز اس گاڑی کی خصوصیات ہیں۔

اس گاڑی میں کمپنی نے مسافروں کے تحفظ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جیسے اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرونک بریک ڈسٹری بیوشن اور بریک اسسٹ وغیرہ۔

گاڑی میں ائیربیگز موجود ہیں جبکہ بچوں کے لیے یونیورسل چائلد ریسٹرینٹ سسٹم بھی رکھا گیا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 20 لاکھ 59 ہزار سے 41 لاکھ 99 ہزار تک ہے جو کہ مختلف ورژن کی ہے :

ہیلکس ڈیک لیس : 20 لاکھ 59 ہزار روپے

ہیلکس فور بائی ٹو : 22 لاکھ 59 ہزار روپے

ہیلکس فور بائی ٹو اپ سپیسز : 22 لاکھ 89 ہزار روپے

ہیلکس ای : 35 لاکھ 49 ہزار روپے

ریوو جی ایم ٹی : 37 لاکھ 49 ہزار روپے

ریوو جی اے ٹی : 39 لاکھ 49 ہزار روپے

ریوو وی اے ٹی : 41 لاکھ 99 ہزار روپے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024