• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ساہیوال پاور پلانٹ: ٹرین کی بوگی سے 22 ٹن کوئلہ 'غائب'

شائع February 2, 2017

ساہیوال: کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے کر آنے والی دوسری اسپشل ٹرین کی ایک بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے آنے والی دوسری ٹرین 18 بوگیوں پر مشتمل تھی اور ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ موجود تھا۔

جمعرات (2 فروری) کی صبح جب ٹرین ساہیوال اسٹیشن پر پہنچی تو پوری ایک بوگی خالی تھی، جس پر ریلوے گارڈز نے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر (اے ایس ایم) کو اطلاع دی کہ بوگی نمبر 96329 میں کوئلہ نہیں۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کراچی کے پورٹ قاسم سے روانگی کے بعد بہاولپور کے نزدیک گلاب ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رکی تھی۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ ریلوے نے کوئلہ غائب ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:تھر سے کوئلہ نکالنے کا کام مزید تیز

ساہیوال پاور پلانٹ کے ٹرائل آپریشن کے لیے جنوبی افریقا سے درآمد کی گئی 43,999 ٹن پر مشتمل کوئلے کی پہلی کھیپ گذشتہ ماہ پورٹ قاسم پر پہنچی تھی۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی پاور پلانٹ پراجیکٹ پر سازوسامان کی چوری کے متعدد واقعات ہوئے تھے جن میں پولیس ملازمین ملوث پائے گئے تھے۔

چوری کے مقدمات تھانہ نورشاہ میں درج ہیں اور اس سلسلے میں پولیس افسران کی انکوائریاں جاری ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Feb 02, 2017 05:57pm
السلام علیکم: شہباز شریف نے کہا تھا کہ ساہیوال پاور پلانٹ میں ملکی کوئلہ استعمال ہوگا مگر اب اس میں جنوبی افریقا سے درآمد شدہ کوئلہ استعمال کیا جارہا، اگر کوئلے سے پلانٹ چلانا ہے تو ملکی کوئلے کو ترجیح دے کر صرف اور صرف مقامی کوئلہ ہی استعمال کیا جائے، شکریہ۔ خیرخواہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024