• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آزاد کشمیر سے مطلوب 'دہشت گرد' گرفتار

شائع February 2, 2017
کاشف حنیف کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل ہے—۔فوٹو/ طارق نقاش
کاشف حنیف کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل ہے—۔فوٹو/ طارق نقاش

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر پولیس نے دہشت گردی کی کم از کم 9 کاروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) میر عابد کے مطابق ملزم کاشف حنیف کو راولا کوٹ کے نواح میں داتوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ 29 سالہ کاشف حنیف کا تعلق خودساختہ تحریک طالبان کشمیر (ٹی ٹی کے) سے بتایا جاتا ہے اور اس کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم 2010 سے راولاکوٹ، باغ اور سدھنوتی کے 5 تھانوں میں دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم نے جنوری 2010 میں راولاکوٹ میں دوتھان کے مقام پر ایک فوجی گاڑی پر خودکش حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں کچھ فوجی جوان زخمی ہوئے تھے، ملزم نے ستمبر 2010 میں راولاکوٹ شہر میں بم نصب کرنے کی بھی منصوبہ کی، جس کے نتیجے میں بمبار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر:22افراد دہشت گرد قرار، پابندی عائد

اس کے علاوہ بھی ملزم فوجی قافلوں اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دیگر حملوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کا تعلق نذیر الاسلام عرف شامل خان گروپ سے ہے، جو عصمت اللہ معاویہ سے الگ ہونے کے بعد ٹی ٹی کے کا پہلا امیر مقرر ہوا تھا۔

دہشت گردی کے ان ہی الزامات پر توقیر عباسی نامی اشتہاری ملزم کو بھی راولاکوٹ پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل ٹائیں کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

آزاد جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سردار سہیل اعظم نے بتایا کہ اپریل اور ستمبر 2015 اور مارچ 2016 میں جاری کیے گئے 3 نوٹیفکیشنز کے ذریعے 31 افراد کے نام فوتھ شیڈول میں ڈالے جاچکے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے 22 پونچھ، 6 مظفرآباد اور 3 پاکستان میں مقیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024