• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سیکیورٹی خدشات:کینیڈین ہاکی ٹیم کابنگلہ دیش جانے سے انکار

شائع February 1, 2017

کینیڈا کی ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والے 8 ملکی ٹورنامنٹ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شرکت سے انکار کردیا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئراہلکار کا کہنا تھا کہ ہاکی کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے بنگلہ دیش کی ہاکی ایسوسی ایشن کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالصادق نے کہا کہ 'انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہمیں آگاہ کیا ہے کہ کینیڈا کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی'۔

صادق کا کہنا تھا کہ 'یہ ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی ٹیم تھی'۔

کینیڈا کی ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہے اور ورلڈ ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں بنگلہ دیش، اومان اور فجی کے ساتھ دوسرے گروپ میں شامل تھی جبکہ دوسرے گروپ میں چین، مصر، گھانا اور سری لنکا کی ٹیمیں موجود ہیں۔

صادق کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی حکام نے 4 مارچ سے 12 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لیے سیکیورٹی کا خصوصی منصوبہ بنایا ہے لیکن یہ کینیڈا کے خدشات کودور کرنے کے لیے کافی ثابت نہ ہوا۔

واضح رہے کینیڈا، جاپان کے بعد ہاکی کی دوسری ٹیم ہے جس نے ڈھاکا کے ایک کیفے میں گزشتہ سال دہشت گردوں کے حملے میں 22 افراد کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا دورہ ملتوی کیا ہے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 2015 کے اواخر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کیا جبکہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اکتوبر 2016 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024