• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی میں 17 سالہ لڑکی ریپ کے بعد قتل

شائع February 1, 2017

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک 17 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس اور ہسپتال حکام نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کو ریپ کے بعد قتل کیا گیا جبکہ اس کی لاش سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 4 ڈی سے ایک زیر تعمیر عمارت سے ملی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر اعجاز کھوکر نے اس بات کی تصدیق کی کہ 17 سالہ لڑکی کا ریپ کیا گیا اور بعد ازاں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسمن بچی کا ریپ: پولیس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سرجانی ٹاؤن سہراب میئو نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کی شناخت موبائل فون کے ذریعے ہوئے جو جائے واردات پر لاش کے قریب ہی موجود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کی رہائشی تھی اور ملزمان نے دوپٹے سے ہی لڑکی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کیا جبکہ دوپٹہ بھی لاش کے قریب سے برآمد ہوا۔

متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے علاقے میں ایک جگہ بیوٹشن کا کورس کرتی تھی اور گزشتہ شب بھی وہ کورس کے لیے ہی گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 6 سالہ بچی کے ریپ، تشدد کا ازخود نوٹس

تحقیقات میں اہم پیش رفت

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع غربی اختر فاروق نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے بیوٹی پارلر کی مالکن کا ریکارڈ قلمبند کرلیا گیا ہے جہاں متاثرہ لڑکی گئی تھی۔

اختر فاروق کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالکن نے بتایا کہ منگل کو متاثرہ لڑکی کو ایک لڑکا پارلر چھوڑ کر گیا تھا جو لڑکی کا کزن بتایا جارہا ہے۔

لڑکی نے بیوٹی پارلر کی مالکن کو یہ بھی بتایا کہ وہ یہاں اپنی بہن کی شادی کی بکنگ کرانے کے لیے آئی ہے جو تین مہینے بعد ہے۔

متاثرہ لڑکی اس سے قبل تین بار پہلے بھی پارلر میں آچکی تھی۔

ایس ایس پی اختر فاروق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ بات درست نہیں کہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی شادی ہونے والی ہے۔

بیوٹی پارلر کی مالکن کے مطابق لڑکی پارلر میں موجود تھی کہ اس کے موبائل پر کسی کی کال آئی اور اس نے کال کرنے والے سے کہا کہ اس کے پاس بیلنس نہیں ہے جبکہ یہ بھی پوچھا کہ شیل پیٹرول پمپ کہاں ہے اور پھر بیوٹی پارلر سے چلی گئی۔

متاثرہ لڑکی نے منگل کی دوپہر کے بعد سے اپنے گھر والوں سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا۔

بدھ کی صبح جب زیر تعمیر بنگلے میں مزدور کام کرنے کے لیے آئے تو انہوں نے لڑکی کی لاش دیکھی۔

ایس ایس پی فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کو کئی سراغ ملے ہیں اور ان پر کام کرتے ہوئے لڑکی کے ریپ اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد شناخت کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی سے بھی ایک 6 سالہ بچی شدید زخمی حالت میں نالے سے ملی تھی جسے ریپ کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا اور حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔


کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024