• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رومانوی سین نہیں'

شائع February 1, 2017
دپیکا پڈوکون فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کا کردار کرتی نظر آئیں گی — فوٹو/ فائل
دپیکا پڈوکون فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کا کردار کرتی نظر آئیں گی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کمپنی سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم 'پدماوتی' کی کہانی کی وجہ سے جے پور کی عوام کو غلط فہمی تھی، جس کی شری راجپوت سبہا نامی تنظیم کو وضاحت دے دی گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بیان میں بتایا گیا کہ 'سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کے کئی اراکین نے فلم کی شوٹنگ روکنے والی جے پور کی چند جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی ہے جبکہ فلم پدماوتی کی کہانی کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کر دیا گیا ہے، فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان کوئی رومانوی سین یا گانا نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: 'پدماوتی' کی شوٹنگ، سنجے لیلا بھنسالی پر حملہ

انہوں نے مزید بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اس فلم کی کہانی کی اچھی طرح تحقیق کررہے ہیں، اور فلم نہایت احتیاط کے ساتھ بنائی جارہی ہے۔

شری راجپوت سبہا نامی جماعت کے صدر گریراج جی لوتوارا نے سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کی ملاقات جےپور کی دیگر جماعتوں کرنی سینا، سنگھ شکتی، پراتاپ فاونڈیش اور بھاوانی نکیتن کروانے میں کافی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم کے خلاف احتجاج کی دھمکی

خیال رہے کہ چند روز قبل جےپور میں جاری فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ کے دوران انتہا پسند تنظیموں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے سیٹ پر احتجاج کیا تھا، جس کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے۔

مظاہرین نے الزام لگایا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم 'پدماوتی' میں رانی پدماوتی کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان نامناسب سین پیش کریں گے، یہ کردار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے لیے 'پدماوتی' بے حد مشکل

مظاہرین کے مطابق علاؤالدین خلجی رانی پدماوتی کو فتح کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اس سے پہلے آگ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی۔

فلم 'پدماوتی' میں رنویر اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ساتھ شاہد کپور بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024