• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بدنام زمانہ منشیات فروش پولیس مقابلے میں ہلاک

شائع January 31, 2017

کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس مقابلے میں مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروش امان اللہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امان اللہ منشیات کا ایک بہت بڑا ڈیلر تھا جو گزشتہ 10 برسوں سے پیر آباد اور شاہراہ نورجہاں پولیس اسٹیشن کی حدود میں چرس اور ہیروئن فروخت کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم یومیہ 1600 کلو چرس اور ہیروئن فروخت کرتا تھا اور ماضی میں وہ ایک کالعدم تنظیم اور ٹارگٹ کلرز کا حمایتی بھی رہا ہے۔

پولیس کانسٹیبل نفیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم منشیات فروشی کے الزامات پر پولیس کو مطلوب تھا۔

منشیات فروش امان اللہ کے اڈے پر پولیس نے منگل کو چھاپہ مارا جہاں سے اس کا منیجر اور اہلیہ کو حراست میں لیا گیا اور اڈے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی تاہم مرکزی ملزم امان اللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو سائٹ ایریا میں ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب گھیرا اور پولیس مقابلے میں امان اللہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دستی بم، گولیاں، موٹر سائیکل اور 5 کلو چرس برآمد ہوئی۔

واضح رہے کہ پیر آباد کے پہاڑی علاقے میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر چوہدری اسلم کے نام سے چوکی قائمکی گئی ہے جہاں 60 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوتے ہیں۔


کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024