• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

عامر خان نے والد و چچا کو باکسنگ مینجمنٹ سے الگ کردیا

شائع January 31, 2017
عامر خان کی بیوی فریال مخدوم کے اپنے سسرال سے شدید اختلافات جاری ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
عامر خان کی بیوی فریال مخدوم کے اپنے سسرال سے شدید اختلافات جاری ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

خاندانی مسائل کی الجھنوں میں گھرے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی مینجمنٹ تبدیل کرتے ہوئے والد، چچا اور دیگر رشتے داروں کو باکسنگ کے معاملات سے علیحدہ کردیا۔

باکسر عامر خان اس وقت زندگی کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں بیوی فریال مخدوم کے ان کے اہلخانہ سے شدید تنازعات کے بعد انہیں اپنا گھر بچانے کا چیلنج درپیش ہے اور وہ آج کل اسی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

اس اہم مسئلے کے باوجود انہوں ے فوری طور پر والد کو باکسنگ معاملات سے الگ کردیا ہے کیونکہ وہ مستقبل میں نئی ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں چند اہم فیصلے کیے ہیں۔

امریکا میں بھرپور ٹریننگ ممیں مشغول عامرخان کا خیال ہے کہ خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کا باکسنگ بزنس متاثر ہو سکتا ہے اور اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے والد سجاد خان، چچا طاہرخان اور دیگر رشتہ داروں کو باکسنگ مینجمنٹ اور چیریٹی معاملات سے الگ کر دیا ہے۔

عامر خان کے والد 2004 سے ان کے ساتھ بطور منیجر کام کررہے تھے جبکہ چچا طاہر خان عامر خان فاؤنڈیشن کے معاملات سنبھال رہے تھے۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اب ان میں دم خم نہیں رہا لیکن وہ اس تاثر کو آئندہ فائٹ میں دفن کر دیں گے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے خاندان سے پیار کرتے ہیں لیکن ان کا روزگار باکسنگ ہے جس کے لیے وہ ایک نئی ٹیم بنانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد اور والدہ کی بے حد عزت کرتا ہوں اور تمام رشتے داروں سے تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن میرے خیال میں کاروباری معاملات کو ولگ رکھا جائے تو بہتر ہے۔

عامر نے واضح کیا کہ میں اپنے والدین کو اگلی فائٹ دیکھنے کے لیے ضرور بلاؤں گا لیکن میں کاروبار اور خاندان کو الجھانا نہیں چاہتا لہٰذا انہیں بزنس سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024