• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حافظ سعید کی نظر بندی کے احکامات جاری

شائع January 30, 2017 اپ ڈیٹ January 31, 2017

صوبائی حکام کی جانب سے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور مرکز کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں جماعت الدعوۃ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے اور لاہور کی سڑکوں پر لگے جماعت الدعوۃ کے بینرز اتار دیے گئے ہیں۔

امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوتے لاہور کے علاقے مریدکے میں واقع مرکز کے باہرپولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

جماعت الدعوۃ کے سیکرٹری اطلاعات ندیم اعوان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس کی بھاری نفری جماعت الدعوۃ کے مرکز پر پہنچی اور ہمیں اطلاع دیا کہ حافظ سعید کو نظر بند کیا جائے گا'۔

ندیم اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ان کے پاس حافظ سعید سمیت دیگر پانچ افراد کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جماعت الدعوۃ کے دفاتر سے تنظیم کے پرچموں کو اتار کر ان کی جگہ قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حافظ سعید لاہور کے علاقے چوبر جی میں قائم قدسیہ مسجد میں موجود ہیں جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کرکے اس کو سب جیل قرار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1977 کے سیکشن (1)EEE-11 کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے حکومت کو جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے نام کو فورتھ شیڈول میں رکھنے کی تجویز دی تھی

مزید پڑھیں: ’حافظ سعید کونسے انڈے دیتا ہے جو ہم اسے پال رہے ہیں‘

واضح رہے کہ ہندوستان نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار حافظ سعید کو ٹھہرا تے ہوئے پاکستان سے ان حملوں کے ذمہ داریوں خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کی توثیق امریکا نے بھی کی تھی۔

امریکا نے حافظ سعید پر ممبئی حملوں میں میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کی تھی، ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہریوں سمیت 166 افراد مارے گئے تھے۔

تاہم حافظ سعید متعدد بار 2008 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں کسی بھی کردار کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت حافظ سعید کے خلاف کارروائی یا پابندیوں کے لیے امریکا کے دباؤ کا شکار تھی اور 'یہ حکومت دباؤ کا شکار ہوچکی ہے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr MuhammadkhanYousafzai Jan 30, 2017 11:59pm
یہ فیصلہ بہت پہلے ھونا چاہئے تھا جب ھندوستان نے مطالبہ کیا تھا لیکن اج دنیا کے بڑے ماموں کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ھے ٹرمپ نے پہلے ہی تمام ملکوں (بشمول پاکستان) کو خبردار کیا ھے کہ امریکہ کے ناپسندیدہ اشخاص تنظیموں کو لگام دیں ورنہ یہ کام ھم خود کرینگے اور ساتھ میں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑیگا اس بات سے یہ بھی معلوم ھوا کہ ہماری اسٹبلیشمنٹ امریکہ کی کتنی قدردان ھے ورنہ اس سے پہلے ایسی طرح کے سوال (ڈان لیکس) اٹھانے پر بہت واویلا ھوا تھا اور ایک وزیر کی وزارت بھی چھینی گئی تھی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024