• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایک چمچ چینی سے بالوں کو جگمگائیں

شائع January 30, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ہر ایک کی بالوں کو دھونے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی مخصوص برانڈ کا شیمپو پسند ہو یا آپ اپنے بال کسی مخصوص انداز سے دھونے کو ترجیح دیتے ہوں۔

طریقہ چاہے جو بھی ہو مگر یقیناً آپ یہ ضرور چاہتے ہوں گے کہ نہانے کے بعد جب بال خشک ہوجائیں تو وہ خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جسے کھانا ہوسکتا ہے آپ کو بہت پسند ہو عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟

یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے چینی۔

حیران ہوئے؟ اس کی وجہ بھی واضح ہے کہ آج کل بیشتر تحقیقی رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ چینی کو زیادہ کھانے کی عادت جسم کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

مگر جسم پر اس کا استعمال بالکل مختلف اثرات مرتب کرتا ہے۔

ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔

اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟

تو چینی زیادہ کھانا صحت کے تو ضرور مضر ہے مگر بالوں کے لیے بہترین ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024