• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پاکستان کا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

شائع January 30, 2017

پاکستان نے بھارت میں کھیلے جارہے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان محمد جمیل نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی شاندارباؤلنگ اور فیلڈنگ کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 112 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈکی جانب سے مارکوئیل مک کیسکل27 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستانی ٹیم کی بہترین فیلڈنگ کے باعث 4 بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے کپتان محمد جمیل نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم کااعلان

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف آٹھویں اوور کی دوسری گیند پرحاصل کرلیا۔

اوپنر بدرمنیر نے جارحانہ انداز میں 35 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز کھیلی اور محسن خان نے 15 رنز بناکر ان کا ساتھ دیا۔

شاندار بیٹنگ پر بدرمنیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بلائنڈورکپ میں پاکستان کا دوسرا میچ 31 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں ہونے والے بلائنڈ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم محمد اجمل کی قیادت میں شرکت کررہی ہے جبکہ سابق کپتان عبدالرزاق ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طورپر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024