• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

واٹس ایپ اسکرین شاٹ کی افواہ سے کروڑوں افراد پریشان

شائع January 29, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ نے فیس بک یا واٹس ایپ چیٹ گروپ میں یہ سنا کہ دنیا کا مقبول ترین چیٹنگ میسنجر یعنی واٹس ایپ پر اب آپ کسی دوست کے پیغامات یا تصاویر وغیرہ کا اسکرین شاٹ لیں گے تو اس کی اطلاع دوسرے صارف کو دی جائے گی؟

اس اطلاع کے مطابق یہ فیچر پانچ فروری سے واٹس ایپ پر دستیاب ہوگا اور جب کوئی اسکرین شاٹ لے گا تو دوسرے صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔

مگر حقیقت تو یہ ہے کہ یہ ایک جعلی خبر یا یوں کہہ لیں افواہ ہے مگر اس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ضرور ہلا کر رکھ دیا۔

یہ افواہ سوشل میڈیا کے ذریعے بہت تیزی سے پھیلی کہ ان کی جانب سے لیے جانے والے اسکرین شاٹس کا نوٹیفکیشن دوسرے صارف کو دیا جائے گا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ گزشتہ سال نومبر میں بھی یہ افواہ سامنے آئی تھی کہ انسٹاگرام پر تصاویر کا اسکرین شاٹ لینے پر دوسرے صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ اس کی تصویر کا اسکرین شاٹ لیا گیا ہے۔

جس پر انسٹاگرام کو وضاحت کرنا پڑی تھی کہ اس طرح کی رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں۔

واٹس ایپ کی اسکرین شاٹ کی جعلی خبر میں تو اس ایپ کے بانی جان کوم کا حوالہ بھی دیا گیا تھا کہ انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں۔

تو اگر آپ دیگر افراد کے واٹس ایپ پیغامات کا اسکرین شاٹ لینے کے عادی ہیں تو فکر کی بات نہیں آپ کی اس عادت کا علم اس شخص کو نہیں ہوگا جس کے پیغام کا آپ اسکرین شاٹ لیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Neelofer aman Jan 29, 2017 10:13pm
By the way, it should be notified to other user.

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025