• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

'دعا کرتا ہوں ٹرمپ پاکستانیوں کے ویزے بند کردے'

شائع January 29, 2017
عمران خان نے ساہیوال کے جلسے میں امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی — فوٹو ڈان نیوز
عمران خان نے ساہیوال کے جلسے میں امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی — فوٹو ڈان نیوز

ساہیوال: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دعا کرتا ہوں ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانیوں کے ویزے بند کردے'۔

ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 'جب سے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر بنے ہیں یہ سننے میں آرہا ہے کہ شاید پاکستانیوں کو امریکا کے ویزے ہی نہ ملیں'۔

عمران خان نے کہا کہ 'میں تو ایک طرح سے دعاگو ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ واقعی پاکستانیوں کے ویزے روک دے اور میں ایسا اس لیے چاہتا ہوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہم اپنے ملک کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں: 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ 'ملک کا وزیراعظم چیک اپ کرانے کے لیے بھی باہر جاتا ہے، ہمیں پاکستان کو ٹھیک کرنا ہوگا، اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا'۔

7 مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 'ہمارے پڑوسی ملک ایران جو پاکستان سے آدھی آبادی رکھتا ہے اس نے امریکا کو جواب دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'جب ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ویزے بند کریں گے تو ایران نے کہا کہ ہم امریکیوں کے ویزے بند کردیں گے کیوں کہ وہ خود دار قوم ہے، اپنے پاؤں پر کھڑی ہے'۔

عمران خان نے کہا کہ حکمران ملک کومقروض کررہے ہیں، ہر پاکستانی پر قرضہ چڑھا ہوا ہے اور ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہمیں دنیا بھر میں ذلت ملتی ہے۔

انہوں نے مجمع سے استفسار کیا کہ کیا آپ بھیک مانگنے والے کی عزت کرتے ہیں؟ جو آپ کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے دنیا اس کی عزت نہیں کرتی، جو قومیں خوددار نہیں ہوتیں اور اپنے لوگوں کی عزت نہیں کرتیں ان کی دنیا میں بھی عزت نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: مسلم ممالک پر پابندی، ایران کا امریکا کو کرارا جواب

عمران خان نے کہا کہ 'جس دن ہم نے ملک کا نظام ٹھیک کرکے کرپشن ختم کی، میرٹ کا سسٹم لے آئے اس دن میرا دعویٰ ہے کہ اگر امریکا نے کہا کہ ہم ویزے بند کررہے ہیں تو ہم بھی ایران کی طرح کہیں گے کہ امریکیوں ہم بھی تمہارے ویزے بند کررہے ہیں'۔

پاناما کیس کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 'پاکستان کا لوٹا گیا پیسہ واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، کرپشن مافیا بیوروکریسی،سیاسی جماعتوں اورمیڈیا سمیت ہرجگہ موجود ہے'۔

انہوں نے کہا کہ '7مہینے پہلے قطری شہزادہ کہاں تھا، پاناما کیس سے پاکستان کے مستقبل کافیصلہ ہوگا'۔

بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی بند کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کیا اور کہا کہ ' نریندر مودی ! ہر پاکستانی نوازشریف نہیں ہوتا'۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور اسٹیل ملز جیسے قومی ادارے کرپشن کی وجہ سے خسارے میں جارہے ہیں، سیکڑوں لوگ بے روزگار گھوم رہے ہیں، ہر شعبے میں ماہرین کی خدمات حاصل کرکے پاکستان کے ہر ادارے کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔


تبصرے (5) بند ہیں

Imran Jan 29, 2017 05:47pm
عمران خان صاحب ...... آپ اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں ....... کیا پتہ اس بار ہماری عدلیہ الفاظ کے گورکھ دھندے سے بلند ہوکر انصاف کی روح کے مطابق فیصلہ کر دے !!
farhan Jan 29, 2017 09:45pm
I don't support Imran or PTI but Aameen on his Dua!.
Ahmad Jan 29, 2017 11:10pm
Watch out Imran, when you come USA again to raise !
Muhammad kashif munir bhatti Jan 30, 2017 12:05am
Ameen
Tahira Jan 30, 2017 12:33am
Jab mulk khsarey me ja raha he to be rozgar to bar gaya hoga. Education hasi karna bhi koi asan nahi. Dusrae mul safr karna koi galat sonch nahi he. Hamare Nabi (pbuh) ne kaha he ilm hasil karne ke liye Chin kiu ne jana pare.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024